ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے اور گوگل کے درمیان بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور گوگل کے درمیان بچوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل آگاہی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

پی ٹی اے اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں بچوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل آگاہی کو فروغ دینا ہے، جس کے لیے پی ٹی اے اور گوگل چائلڈ سیفٹی پروگرام کے تحت باہمی تعاون کریں گے اور اس کے ذریعے والدین اور اساتذہ کو آن لائن سیفٹی سے متعلق عملی رہنمائی اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت انگریزی اور مقامی زبانوں میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق آگاہی مواد تیار کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے تربیتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اسی طرح بچوں کی آن لائن سیفٹی کے لیے ملک گیر آگاہی مہم میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پی ٹی اے اور گوگل کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو آن لائن سیفٹی سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے تحفظ کے لیے والدین اور اساتذہ کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور ذمہ دارانہ آن لائن استعمال اہم ہے، پی ٹی اے اور گوگل کا اشتراک پاکستان میں بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں