ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپل کے ہوم پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

ایپل کے ڈسپلے سے لیس نئے اسمارٹ اسپیکر (جسے اِن آفیشلی ہوم پیڈ جبکہ بعض رپورٹس میں ہوم ہب کہا جا رہا ہے) رواں سال کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

حال ہی میں پیش کیے گئے میک او ایس 26.7 بِیٹا میں اس ڈیوائس کی لانچ کی تصدیق سے متعلق اشارے پائے گئے ہیں۔ البتہ، اس کا حتمی نام ابھی سامنے نہیں آیا۔

مزید کوڈ تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈیوائس ٹی وی او ایس کے ایک ترمیم شدہ ورژن پر چل سکتی ہے لیکن اس کا انٹرفیس بڑی حد تک ایپل واچ جیسا ہوگا۔

ہوم پیڈ کی ہوم اسکرین پر ’فیسز‘ اور ’فیس گیلری‘ کے آپشنز موجود ہوں گے، جو ایپل واچ کے واچ فیسز سے مشابہ ہوں گے۔ صارف اپنی ضرورت کے مطابق ان فیسز کو مختلف ویجٹس اور اسمارٹ اسٹیکس کے ساتھ تبدیل اور ذاتی نوعیت کا بنا سکیں گے۔

اس کے علاوہ آئی فون ایپ ویجٹس بھی ہوم پیڈ کی اسکرین پر شامل کیے جاسکیں گے۔

صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوائس میں ایک خاص فیچر بھی شامل ہوگا۔ ذاتی معلومات والے ویجٹس صرف اس وقت ظاہر ہوں گے جب صارف کا آئی فون قریب موجود ہو۔

رپورٹ کے مطابق ایپل ہوم پیڈ کو دو مختلف ورژنز میں پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک ماڈل میں اسپیکر بیس ہوگا جبکہ دوسرا ماڈل دیوار پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں