ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کے سنیما گھروں میں میٹا اے آئی گلاسز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لندن: برطانیہ کے سنیما گھروں میں میٹا اے آئی اور دیگر اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی سنیما ایسوسی ایشن (یو کے سی اے) کی جانب سے پائریسی کے خدشات کے پیش نظر میٹا اے آئی اور دیگر اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

سنیما آپریٹرز ایسی پالیسیاں متعارف کروارہے ہیں جن کے تحت کیمرے سے لیس اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگائی جائے گی جن میں میٹا کے اے آئی گلاسز بھی شامل ہیں۔

اس اقدام کا مقصد پرائیویسی اور فلموں کی غیرقانونی کاپی (پائریسی)کے خدشات ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ برطانیہ اور ویلز کی عدالتوں نے عدالت کے اندر تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر میٹا اسمارٹ گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

تاہم میٹا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بناتے وقت چشمے پر ایل ای ڈی لائٹ جلتی ہے جس سے پوشیدہ ریکارڈنگ کا علم ہوجاتا ہے۔

کمپنی نے اسمارٹ گلاسز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ چشمیں بینائی یا سماعت سے محروم افراد کے لیے معاون ٹیکنالوجی ہے اور یہ انہیں دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں