ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، کنگری، رکھنی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں سے کمزور تعمیرات، درختوں، سائن بورڈز اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم ایز کو حساس علاقوں، شاہراہوں، نشیبی مقامات اور نالوں کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، مشینری اور دیگر ضروری وسائل تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، درختوں، بل بورڈز اور کمزور تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں، نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں جانے سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ حکام اور شہریوں کو محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں