ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پانت نے تاریخ رقم کر دی

گال: بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانت نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 66 رنز کی جارحانہ اننگز کے دوران رشبھ پانت نے 100 ٹیسٹ چھکوں کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اور دنیا کے مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

رشبھ پانت نے صرف 89 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے اور ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 چھکے لگانے والے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے پاس تھا، جنہوں نے 130 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے تھے۔

بھارتی بلے باز رشبھ پانت نے گیندوں کے اعتبار سے بھی تیز ترین 100 چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ 4 ہزار 918 گیندوں پر انجام دیا، جبکہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے 100 چھکے مکمل کرنے کے لیے 6 ہزار 578 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شراب پی کر گاڑی چلانا ڈیوڈ وارنر کو مہنگا پڑ گیا

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بین اسٹوکس 138 اور برینڈن میک کولم 107 چھکوں کے ساتھ رشبھ پانت سے آگے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں