ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں بھی اضافہ کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں