ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 746 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح 10گرام سونا 4 ہزار 458 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات کی خریداری بھی مہنگی ہوگئی ہے، جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے سونا خریدنے والے شہریوں کو اضافی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔
عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری جیسے عوامل قیمتی دھات کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں کسی بھی بڑی تبدیلی کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ملکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے یا کمی کے ساتھ سونے کے زیورات کی قیمت بھی متاثر ہوتی ہے۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد سرمایہ کاروں اور شہریوں کی نظریں اب عالمی مارکیٹ کے اگلے رجحان اور مقامی صرافہ بازار کی نئی قیمتوں پر مرکوز ہیں۔