ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شراب پی کر گاڑی چلانا ڈیوڈ وارنر کو مہنگا پڑ گیا

میلبورن: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سڈنی کی عدالت نے 1500 آسٹریلوی ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپریل میں گرفتاری کے بعد عدالت میں جرم کا اعتراف کیا۔ انہیں ایسٹر کے موقع پر ایک سماجی تقریب سے واپسی پر سڈنی کے مشرقی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے بریتھ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ وارنر کے خون میں الکوحل کی مقدار مقررہ قانونی حد سے دو گنا سے بھی زیادہ تھی۔ پولیس کی جانب سے سڑک کنارے بریتھ ٹیسٹنگ کے مقام کو دیکھنے کے بعد وارنر نے گاڑی روک کر ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشستیں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی۔

جج کلیئر فارنان نے ریمارکس دیے کہ وارنر کے دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے، تاہم نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک حادثات میں شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ اب بھی ایک اہم عنصر ہے، عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ گاڑی میں بچوں کی موجودگی کے باعث جرم کی سنگینی میں اضافہ ہوا۔

39 سالہ ڈیوڈ وارنر کو اپنی گاڑی میں الکوحل انٹرلاک ڈیوائس بھی نصب کرنا ہوگی جو جسم میں الکوحل کی موجودگی محسوس ہونے پر گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔

وارنر کے وکیل نے عدالت سے کم سزا کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو میڈیا کوریج کے باعث پہلے ہی عوامی سطح پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں جہاں وہ فرنچائز ٹی20 کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

جج نے وارنر کو درپیش عوامی دباؤ کو تسلیم کیا تاہم سزا میں کمی سے انکار کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ وارنر کی جانب سے نشست تبدیل کرنے کی کوشش اور گاڑی میں اہلیہ اور بچوں کی موجودگی معاملے کو مزید سنگین بناتی ہے۔

عدالتی کارروائی کے بعد ڈیوڈ وارنر کی پہلی ذمہ داری بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے ساتھ ہوگی جہاں وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

وارنر نے آسٹریلیا کی جانب سے 112 ٹیسٹ اور 250 سے زائد محدود اوورز کے بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ فاکس اسپورٹس آسٹریلیا سے بطور کمنٹیٹر وابستہ ہیں جبکہ بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈر کی کپتانی بھی کر رہے ہیں۔

بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں ؟ شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے کہا ہے کہ ادارہ محفوظ ڈرائیونگ کا بھرپور حامی ہے اور شراب پی کر ڈرائیونگ کے واقعے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جبکہ تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں