ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن میٹریل کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو الیکشن میٹریل خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عنقریب الیکشن میٹریل کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کریں گے۔ الیکشن میٹریل کی بروقت خریداری یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اہم اقدام کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں