ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

گزشتہ تین دن کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول مجموعی طور پر 6 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جبکہ ڈیزل مجموعی طور پر 25 روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

19 اگست کیلئے پیٹرول 3.34 روپے اور ڈیزل 5.27 روپے مہنگا ہوا، 20 اگست کیلئے پیٹرول 2.97 روپے مہنگا جبکہ ڈیزل 32.63 روپے سستا ہوا، اور 21 اگست کیلئے پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 1.64 روپے مہنگا ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں