ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوروٹ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 219 کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر(وکٹ کیپر کے علاوہ) کا اعزاز حاصل کر لیا۔

روٹ نے جمعے کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران جوفرا آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219 واں کیچ تھا۔ اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز کیے ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے راہول ڈریوڈ 210 کیچز کیساتھ تیسرے ، سری لنکا کے مہیلا جیاوردنے 205 کیساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 200 کیچز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستان بیٹنگ مکمل ناکام ہو گئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں