ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خرید لیا، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خرید لیا جس کی قیمت ڈھائی سے ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں 19ویں صدی کا تاریخی Strancally Castle خرید لیا، جس کے ساتھ تقریباً 440 ایکڑ وسیع اراضی بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے تاریخی محل اور اس سے منسلک زمین کے لیے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 ارب 38 کروڑ سے 9 ارب 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دریا کے کنارے واقع اس محل کے اطراف وسیع سرسبز اراضی موجود ہے۔ تاریخی عمارت میں کم از کم 11 بیڈ رومز، ٹاورز میں چار کمرے، لائبریری، ڈائننگ روم اور ڈرائنگ روم شامل ہیں۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کا خاندان تاریخی رہائش گاہ کی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔ زکربرگ آئرلینڈ میں وقت گزارنے کے خواہش مند ہیں، جہاں میٹا کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر بھی موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے یہ جائیداد ایک سرمایہ کار سے خریدی ہے جو گزشتہ 25 برس سے اپنے خاندان کے ہمراہ یہاں مقیم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

یہ رواں سال زکربرگ کی دوسری بڑی جائیداد کی خریداری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امریکی شہر میامی میں تقریباً 17 کروڑ ڈالر مالیت کا گھر بھی خریدا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں