ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم حملہ آوروں نے جم کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں گلوکار جان کی بازی ہار گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جم کے مالک روی شرما کے مطابق انکت بالیان روزانہ ورزش کے لیے جم آتے تھے، واقعے کے وقت تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد گلوکار کے اہلِ خانہ اور مداح نے احتجاج کرتے ہوئے دہلی مظفر نگر روڈ بلاک کر دی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں