ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید میانداد اپنے قریبی دوست عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”کوئی مجھے سمجھائے، کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟ ہم سب پاکستانی ہیں، معاملات کو غیر ضروری طور پر طول دینا درست نہیں۔ لوگوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔”

عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے سابق کرکٹر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ ”وہ بھی کسی کا بیٹا ہے، میرے ذہن میں اکثر آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا۔ میں اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے، ہم نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتے رہے۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں