ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور مارول اسٹار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے اپنی اہلیہ سوزن ڈاؤنی کے ساتھ شادی کی 21ویں سالگرہ مناتے ہوئے ان کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور زندگی میں اہلیہ کے کردار کو سراہا اور انہیں اپنی زندگی کی اہم ساتھی قرار دیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکار نے پوسٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں بادشاہ اور ملکہ کے تاش کے پتوں کے ساتھ ان کی پالتو بلی مونٹی دکھائی دی جبکہ دوسری تصویر میں جوڑے کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور سوزن کی پہلی ملاقات 2003 کی فلم ’گوتھیکا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سوزن بطور پروڈیوسر جبکہ رابرٹ بطور اداکار کام کر رہے تھے۔ دونوں نے نومبر 2003 میں منگنی کی اور 27 اگست 2005 کو نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں