ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں امریکی بیس پر ایرانی فضائی حملے۔ ایک ڈرون گرادیا، یو اے ای

یہ لارک جزیرے پر کارروائی کا جواب ہے، تہران

August 31, 2026 · اہم خبریں

 

ایرانی فوج کی ڈرون کمانڈ نے متحدہ عرب امارات میں الواقع المنہاد ایئر بیس پر ڈرونز داغے ہیں۔رات کے وقت کی ایک ویڈیو شیئرمیں موبائل پلیٹ فارمز سے ڈرونز کے لانچ دکھائے گئے ہیں،راکٹ موٹر کے شعلے اور دھواں بھی نظر آ رہا ہے۔

ایرانی میڈیاکے مطابق اس حملے میں درجنوں ڈرون استعمال ہوئے۔

المنہاد امریکی، آسٹریلوی، برطانوی اور اماراتی افواج کا اہم لاجسٹکس مرکز ہے۔ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں بیس پر امریکی افواج اور ہیلی کاپٹر تعینات تھے۔ بیان کے مطابق یہ حملہ لارک جزیرے پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور ایرانی شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔دوسری طرف ،متحدہ عرب امارات نے ایرانی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے کہاہے کہ ملک میں علاقائی پانیوں کے اوپر ایک بغیر پائلٹ طیارے (یو اے وی) کا پتہ چلا جو ایران سے آ رہا تھا، جس پر فضائیہ نے کارروائی کی۔

وزارت نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ حالتِ تیاری میں ہیں۔ فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے ائربیس پر ایرانی حملے کی تردید کی ہے ۔ وزارتِ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹیں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں