ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’لارک جزیرے کے چیتھڑے اڑ رہے ہیں‘‘:ٹرمپ نے سوشل میڈیاپر اے آئی وڈیو شیئر کردی

ایرانی میزائل لانچ کرنے والے دو مقامات کو نشانہ بنا یاگیاتھا

August 31, 2026 · امت خاص

 

ٹرمپ نے ایرانی جزیرہ لارک پر حملے کے بعد اے آئی سے بنی ویڈیوز پوسٹ کیں۔ ایک ویڈیو پر کیپشن لکھا، جزیرہ لارک کے چیتھڑے اڑ رہے ہیں۔لارک میں ایران کی تیل برآمد کی سب سے بڑی تنصیات ہیں اور بظاہر ٹرمپ نے اس جزیرے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ لارک جزیرے کو مکمل طور پر زمین بوس کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں شدید دھماکوں کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں امریکی فوج کی جانب سے جزیرے پر بمباری کی تصدیق بھی کی گئی۔

امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر ایرانی میزائل لانچ کرنے والے دو مقامات کو نشانہ بنا یا۔ پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں دو امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

لارک جزیرہ ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع ہونے سے قبل تقریباً 90 فیصد تیل کی برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے کی جاتی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں