ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ پبلک مقام پر نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہونے پر شفیق آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کریم پارک بازار میں موبائل شاپ پر مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری کارروائی کرکے گرفتار کیا، ملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پبلک مقامات پر غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، شہریوں کی شکایات اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے واقعات پر فوری ایکشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں