ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عماد وسیم کے گھریلو تنازع میں نیا موڑ: سابقہ اہلیہ کے الزامات پر بہن اور نئی بیوی میدان میں آگئیں

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے الزامات کے بعد کرکٹر کی بہن اور نئی اہلیہ نائلہ راجہ بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی اور عماد وسیم کے خاندان سے متعلق مختلف دعوے کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سسرال میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا جبکہ انہوں نے اپنی ایک حمل کے خاتمے سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کیے۔

ثانیہ کے بیانات کے بعد عماد وسیم کی بہن نے سوشل میڈیا پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کیا اور انہیں اپنے خاندان کے بارے میں مزید بات نہ کرنے کا کہا۔

کرکٹر کی بہن نے ثانیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے خاندان سے متعلق بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عماد وسیم کی نئی اہلیہ نائلہ راجہ نے بھی ثانیہ اشفاق کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے خلاف کیے گئے دعووں کی تردید کی۔ انہوں نے بالخصوص اس دعوے کو مسترد کیا کہ ان کی اس سے قبل تین شادیاں ہو چکی ہیں۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ثانیہ اشفاق نے بھی عماد وسیم کی بہن اور نائلہ راجہ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے اپنا مؤقف برقرار رکھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ اس تنازع میں سامنے آنے والے متعدد سنگین الزامات فریقین کے ذاتی دعوے ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں