واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے وائس میسج ریکارڈنگ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے ذریعے اب صارف وائس میسج ریکارڈ کرتے ہوئے درمیان میں توقف یعنی Pause کر سکے گا اور پھر وہیں سے دوبارہ ریکارڈنگ جاری رکھ سکے گا۔
اس فیچر سے بالخصوص ان صارفین کو فائدہ ہوگا جو طویل وائس میسج ریکارڈ کرتے ہیں اور دورانِ ریکارڈنگ مناسب الفاظ کے انتخاب یا کسی اور وجہ سے رکنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل اکثر صارفین وائس میسج ریکارڈ کرنے کے دوران غلطی ہو جانے یا مطلوبہ الفاظ فوری طور پر ذہن میں نہ آنے پر پوری ریکارڈنگ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ریکارڈ کرتے تھے، تاہم نئے فیچر کے ذریعے اس پریشانی کو کافی حد تک دور کر دیا گیا ہے۔
اب صارف وائس میسج ریکارڈ کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق اسے Pause کر سکتا ہے، اپنے الفاظ یا بات کو ترتیب دینے کے بعد دوبارہ ریکارڈنگ شروع کر کے اسی وائس میسج کو مکمل کر سکتا ہے۔
اس سہولت کے باعث صارفین کو بار بار وائس میسج ڈیلیٹ کر کے نئے سرے سے ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ وقفے وقفے سے اپنی بات مکمل کر کے مطلوبہ وائس میسج ارسال کر سکیں گے۔