ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ عدالت کا عمران خان کے خلاف بارہ کہو میں درج مقدمے کے جیل ٹرائل کا عندیہ

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کے  جیل ٹرائل کا عندیہ دے دیا۔

انسداد دہشت گردعی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیس کی سماعت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے، کیا پتا اسی کیس میں شروع ہو جائے جو میرے پاس زیر سماعت ہے۔

جج نے کہا کہ جیل ٹرائل سے متعلق عدالت کی جانب سے وزرات قانون کو لکھ گئے خط کے حوالے سے کوئی جواب نہ آسکا۔

پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے عدالت سے کہا کہ کیا وزارت قانون نے خط کا جواب دے دیا تاہم جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ باہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائیکے  29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں