عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے کلائی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
متوفی کی شناخت محمود احمد ولد عبد اللطیف، ساکن کھنیتر، پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق محمود احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کلائی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حادثے میں ملوث نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔