ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون! قیمت نے صارفین کو چونکا دیا

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے پہلی بار تہہ ہونے والا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں کئی کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون پہلے سے موجود ہیں تاہم ایپل نے پہلی بار فولڈ ہونے والا آئی فون مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیو نامی آئی فون کا حجم اور شکل پاسپورٹ کی طرح دکھتی ہے، گول کناروں کے ساتھ 19 سینٹی میٹر کی اسکرین دی گئی ہے، جسے افقی اور عمودی دونوں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایپل کے مطابق فون کو فولڈ شدہ حالت میں استعمال کرنے کیلئے چھوٹی اسکرین موجود ہے، کھلی حالت میں یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔

واضح رہے کہ ڈیو نامی فولڈ ایبل فون کو مہنگا ترین آئی فون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا جس کے بہترین ورژن کی قیمت 3 ہزار 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایپل کے نئے سربراہ جان ٹرنس نے رنگا رنگ تقریب میں فون کی رونمائی کی، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتہائی مہنگے ترین آئی فون کی کامیابی جان ٹرنس کیلئے چیلنج بن سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں