بڈگام/ضلع بڈگام کے گُرویت علاقے کے خان محلہ میں نصف شب کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے تین مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے، جس کے نتیجے میں چھ خاندان بے گھر ہوگئے۔
ایک عہدیدار نےبتایا کہ آگ نے انتہائی تیزی سے پھیلتے ہوئے مختصر وقت میں تین مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈرز کے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے تک شعلوں نے مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا تھا، جس کے باعث چھ خاندان اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔
عہدیدار کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ املاک کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔