ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشوت لیتے ٹریجری کلرک کو اے سی بی نے 20 ہزار روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

راجوری/اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے بدھ کے روز گورنمنٹ ٹریجری کالاکوٹ میں تعینات ایک کلرک کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے کلرک کی شناخت خادم حسین کے طور پر ہوئی ہے، جسے شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، غیر قانونی رقم طلب کیے جانے سے متعلق شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے معاملے کی تصدیق کی اور ایک منصوبہ بندی کے تحت جال بچھایا۔ اسی دوران ملزم کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں