ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا

سری نگر/ لیفٹنٹ گورنر لداخ ونے کنار سکسینہ جن کے پاس جموں کشمیر کا چارج بھی ہے نے بدھ کے روز جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی کو جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔
ایل جی لداخ ونے کمار سکسینہ، جنہیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی رخصتی کے دوران جموں و کشمیر کے ایل جی کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کیا گیا ہے، نے یہ حلف برداری تقریب شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (SKUAST) کشمیر کے شالیمار آڈیٹوریم میں منعقد کی۔
تقریب کا آغاز قومی گیت کی پیشکش سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی کی تقرری سے متعلق صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے جاری کردہ تقرری کے وارنٹ کو پڑھ کر سنایا۔
تقرری کے وارنٹ کی خواندگی کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے جسٹس بھاٹی کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر اور چیف جسٹس نے حلف سے متعلق دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔ بعد ازاں ایل جی سکسینہ نے تقرری کا وارنٹ جسٹس بھاٹی کے حوالے کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایک بار پھر قومی گیت اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
حلف برداری کی تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر، کابینہ کے وزراء، ہائی کورٹ کے ججز، چیف سیکریٹری اتل ڈلو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات اور دیگر اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں