ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکس کا دہشت گردی کوقطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنانے کا اعادہ، دہشت گردی کے حوالے سے دوہرے معیار کو کیا مسترد

نئی دہلی/برکس ممالک نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانے نیز دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرے معیار کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ اس حملے میں 26 افراد کی موت ہوئی تھی اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستان کی صدارت میں ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے منظور کیے گئے ’دہلی اعلامیے‘میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں اور کسی بھی وجہ سے ہو، وہ مجرمانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔ دہشت گردی کو کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ اعلامیے میں دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو جواب دہ ٹھہرا کر قانون کے تحت سزا دلانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ برکس ممالک نے سرحد پار دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی اعانت اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرے معیار کو مکمل طور پر مسترد کیا اور ممالک کی بنیادی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے فریم ورک میں بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اور اپنانے کا اعادہ کیا۔
رکن ممالک نے نوجوانوں میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کو روکنے پر بھی زور دیا۔ اس کے لیے رکن ممالک اور متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون نیز بہترین طریقوں کو شیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ برکس نے دہشت گردی کی مالی اعانت، غیر قانونی مالیاتی ترسیل، انسانی اسمگلنگ ، منی لانڈرنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منظم جرائم پر بھی تشویش ظاہر کی۔ سرحد پار چلنے والے منظم آن لائن فراڈ نیٹ ورک اور’اسکیم کمپاؤنڈ‘کو ختم کرنے، جرم سے حاصل کردہ رقم کا پتہ لگا کر اسے واپس حاصل کرنے اور متاثرین کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر مل کر کارروائی کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
برکس ممالک نے کسٹمز، فائنانشل انٹیلی جنس یونٹس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، انکم ٹیکس محکموں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان سرحد پار تعاون بڑھانے کی ضرورت بتائی۔ اس کے ساتھ ہی معلومات کا تبادلہ، ڈیٹا تجزیہ اور صلاحیتوں کو بڑھا کر منی لانڈرنگ اور سرحد پار مالیاتی دھوکہ دہی روکنے پر زور دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں