ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست،سروے

مہنگائی، بے روزگاری اور صحت کی سہولیات بھی پاکستانی عوام کے اہم مسائل قرار

September 14, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایک سروے کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پور) نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو بڑا مسئلہ قرار دیا۔

17 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھی قیمتوں کو بھی پریشان کن قرار دیا۔

سروے کے مطابق 16 فیصد نے بے روزگاری، 10 فیصد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، جبکہ 7 فیصد نے صحت کی سہولیات تک عدم رسائی کو ملک کے اہم مسائل قرار دیا۔

سروے میں آئی پور نے عوامی مسائل کے حل میں مشکلات کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ حکومتی بجٹ کا تقریباً 43 فیصد، یعنی 8 ہزار ارب روپے سے زائد، قرضوں میں چلا جاتا ہے، جس سے عوامی مسائل کے حل کے لیے گنجائش نہیں بچتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں