اُدھم پور/اُدھم پور ضلع کے مجالتاعلاقے میں منگل کے روز ایک ویلیج ڈیفنس گارڈ (VDG) اہلکار کی رائفل اچانک چل جانے سے وہ پیٹ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق مجالتامیں وی ڈی جی اہلکار پرشوتَم لال کی رائفل حادثاتی طور پر چل گئی، جس کے نتیجے میں اس کے پیٹ میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوری طور پر اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ دریں اثنا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ گولی چلنے کے اصل حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔