ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوپیان HDFC بینک فراڈ کیس: ای او ڈبلیو کی کارروائی، 13 متاثرہ کھاتہ داروں کو 4.50 کروڑ روپے واپس مل گئے

سری نگر/اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر، کرائم برانچ جموں و کشمیر کی بروقت اور تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں شوپیاں HDFC بینک بے ضابطگیوں کے معاملے میں 13 متاثرہ کھاتہ داروں کو تقریباً 4.50 کروڑ روپےواپس مل گئے ہیں۔کرائم برانچ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ ای او ڈبلیوکشمیر کی جانب سے فوری تحقیقات اور کارروائی کے بعد HDFC بینک نے مبینہ فراڈ سے متاثرہ 13 کھاتہ داروں کی رقوم واپس کر دی ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 4.50 کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی ہے۔
یہ معاملہFIR نمبر 30/2025سے متعلق ہے، جو بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت شاپیاں میں HDFC بینک میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز (PHQ) جموں و کشمیر کی ہدایت پر بعد ازاں اس کیس کو تفصیلی تحقیقات کے لیے کرائم برانچ جموں و کشمیر منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران EOW کشمیر نے پانچ اہم ملزمان کی نشاندہی کی، جن میں HDFC بینک کی شاپیاں اور پلوامہ شاخوں میں تعینات سابق برانچ منیجرز اور دیگر ملازمین شامل تھے۔ تمام پانچ اہم ملزمان کو 18فروری 2026کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد EOW کشمیر نے مئی 2026میں شاپیاں کی عدالتِ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔انہوں نے کہا کہ معاملے میں عدالتی کارروائی جاری ہے اور EOW کشمیر کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں