ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ میں قومی شاہراہ کے قریب عدم شناخت نعش برآمد

راجوری/ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے کے لمبیڑی میں قومی شاہراہ کے قریب منگل کے روز ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق راہگیروں نے قومی شاہراہ کے قریب لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاش کو شناخت کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو متوفی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کرکے اس کی شناخت میں تعاون کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں