ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہرمز سے امریکی جہاز رات کو گزرتے ہیں، ایران کو پتا نہیں چلتا،ٹرمپ

ایران کے متعدد ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں، جس کے باعث امریکی جہازوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگانا ایران کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

September 18, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ہرمز سے امریکی جہاز رات کو گزرتے ہیں، ایران کو پتا نہیں چلتا،ٹرمپ

ہرمز سے امریکی جہاز رات کو گزرتے ہیں، ایران کو پتا نہیں چلتا،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے بحری جہاز رات کے وقت آبنائے ہرمز سے گزارتا ہے کیونکہ ایرانی نظام انہیں بروقت شناخت نہیں کر پاتا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے متعدد ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں، جس کے باعث امریکی جہازوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگانا ایران کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے یا خطے میں مزید امریکی فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یا تو ایسا معاہدہ کرے گا جو اس کے لیے قابل قبول ہو، بصورت دیگر کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ کسی معاہدے کے ذریعے یا اس کے بغیر، ان کے بقول، نتیجہ امریکا کے حق میں ہوگا۔

ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ایرانی معیشت اس سطح پر ہے جس کا ملک نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں