ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاسٹ بولر عاقب نبی بھارتی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ،ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنا لی

سری نگر/جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر اور آل راؤنڈر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔عاقب نبی اس وقت انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرےکی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی، جس کا آغاز ترواننت پورم سے ہوگا۔
سرے کی جانب سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں عاقب نبی کی حالیہ کارکردگی کو ان کے بھارتی ٹیم میں انتخاب کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ان کے کرکٹ کیریئر میں ایک اہم پیش رفت ہے اور جموں و کشمیر کے لیے بھی قابلِ ذکر اعزاز ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارتی ون ڈے اسکواڈ:
شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہول (نائب کپتان)، دھرو جوریل، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، محمد سراج، عاقب نبی، یشسوی جیسوال اور نمن دھیر۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں