ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی: ایل جی سنہا

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور فلاحی اسکیموں کو مؤثر انداز میں نافذ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے ایل جی سنہا نےکہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران ملک نے بنیادی ڈھانچے، فلاح و بہبود اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا ’’فریجائل 5‘‘ معیشتوں سے نکل کر دنیا کی ’’ٹاپ 5‘‘ معیشتوں میں شامل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ ملک نے 7.8 فیصد اقتصادی شرح نمو ریکارڈ کی ہے۔جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے سنہا نے کہا، ’’خصوصاً جموں و کشمیر میں یہ وزیر اعظم کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ مختلف فلاحی اسکیموں سے ملک بھر میں عوام کو فائدہ پہنچا ہے، جن میں تقریباً 80 کروڑ افراد کو مفت غذائی اجناس کی فراہمی اور 11 کروڑ گھرانوں کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کو جموں و کشمیر میں بھی مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سڑک اور سرنگوں کے منصوبےاس وقت زیرِ تعمیر ہیں، جبکہ کشمیر کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کا دیرینہ خواب بھی شرمندۂ تعبیر ہو چکا ہے۔
اس سے قبل ایل جی منوج سنہا نے سری نگر میں چائلڈ کیئر اداروں ’’پلاش اور پریشا‘‘کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ منائی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے ایک ماہ طویل پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور کہا کہ ان تقریبات کو مزید بامعنی اور مؤثر بنایا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں