ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیل کی قلت ہوئی تو شاید 1000 روپے فی لیٹر بھی نہ ملے ،وزیر پیٹرولیم

تمام ذرائع سے تیل کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

September 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تمام ذرائع سے تیل کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں لے گی، جس سے تیل کی دستیابی میں کوئی خلل آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی قلت ہوئی تو پھر یہ شاید ایک ہزار روپے فی لیٹر میں بھی نہ مل سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ’تیل کی قلت کی وجہ سے ہم نے اپنے ہمسایہ ممالک میں افراتفری دیکھی ہے۔ میری بنیادی ذمے داری ہے کہ میں اس طوفان کے سامنے عوام کو تحفظ دُوں اور ہم یہ کوشش آخری حد تک جاری رکھیں گے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ تنازع کب ختم ہو گا۔ لیکن اس تنازع کی وجہ سے دُنیا میں تیل کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ ہوا، لیکن پاکستان میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جو حکومت کی کوشش سے ہی ممکن ہوا۔‘

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں زیرِ سمندر تیل تلاش کرنے کے لیے ترکی کا جہاز پاکستان آ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں