ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا

تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خیبرپختونخوا میں پناہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک اںصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عمران خان کی بہن علیمہ بی بی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے ارکان اسمبلی کو پنجاب جانے سے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 ستمبر سے قبل خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے گریز کریں۔

گرفتاریوں کے باعث پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں