ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واکورہ گاندربل میں شبانہ ہولناک آتشزدگی، 6 دکانیں اور لاکھوں کا مال خاکستر

راجا ارشاد احمد
گاندربل// ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں دورانِ شب پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، رات کے دوران واکورہ بازار میں واقع دکانوں سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں چھ دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا مال و اسباب بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی آبادی نے مطالبہ کیا کہ واکورہ میں فوری طور پر فائر اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کی صورت میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے اور قیمتی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
آتشزدگی کی وجوہات اور نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں