ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

(23 ستمبر 2026): ایک دل کے سخی شخص نے پٹرول مفت بانٹنے کے بعد آج آئی فون مفت بانٹنے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے آئی فون کا یہ لنگر عام روک دیا۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایپل کمپنی کا آئی فون لے۔ تاہم انتہائی بیش قیمت ہونے کے باعث یہ فون ہر شخص کی دسترس میں نہیں ہے۔

ایک دل کے سخی شخص نے غریبوں کے آئی فون کا مالک بننے کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ان میں مفت آئی فون تقسیم کرنے کا اعلان کیا، لیکن اس میں پولیس دیوار بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ میں راکیش تریہان نامی شخص جس کو راجا دی کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ راجا نے گزشتہ دنوں موہالی کی خواتین میں مفت آئی فون بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان سن کر موہالی کی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، اور وہ بھی خیالوں میں اپنے ہاتھوں میں آئی فون کے مہنگے ماڈل دیکھنے لگی تھیں۔

تاہم ان کا یہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب چندی گڑھ کے ڈپٹی کمشنر نشانیت یادو کی ہدایت پر پولیس نے آئی فون کا یہ لنگر شروع ہونے سے قبل ہی ختم کرا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نقص امن کے باعث اس تقریب کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت نہیں لی گئی اور تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی جس کے بعد منتظم کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس نے راکیش کو مشورہ دیا کہ لوگوں میں انتہائی مہنگے موبائل تقسیم کرنے کے بجائے اس رقم سے اولڈ ایج ہومز، یتیم خانوں یا دیگر سماجی اداروں کی مدد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ راکیش عرف راجا دی کنگ اس سے قبل پٹرول کی حالیہ بڑھتی قیمتوں کے بعد لوگوں میں مفت پٹرول تقسیم کر چکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ وہ گاہے بگاہے امرتسر اور چندی گڑھ میں غیر روایتی چیریٹی مہمات چلا چکے ہیں۔

انہوں نے ایک چیریٹی مہم میں لوگوں کو مفت کھانے کے ساتھ نقد رقم بھی فراہم کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں