بھارت میں ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگا کر 24 کروڑ کا نقصان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی ایک خوفناک آگ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔
لاکھوں روپے کا نقصان کسی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک رنجیدہ ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھا۔
گزشتہ دنوں کپڑا فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
اس آتشزدگی سے فیکٹری میں 24 کروڑ بھارتی روپے کا کپڑا اور بھاری مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔
ابتدائی طور پر اسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا لیکن پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلی فوٹیج دیکھی تو فیکٹری کے ہی ایک ملازم کو مشکوک انداز میں آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔
پولیس کی گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ مالک نے اس کی 10 ہزار بقایا تنخواہ روک رکھی تھی اور سب کے سامنے اسے ڈانٹا تھا۔
ملازم نے کہا کہ بے عزتی بدلہ لینے کے لیے اس نے رات کی تاریکی میں فیکٹری کو آگ لگائی۔