ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیب کی فصل کو موسم پر مبنی انشورنس اسکیم کے دائرے میں لانے کیلئے حکومت پُرعزم، مرکز کی منظوری کا انتظار: جاوید ڈار

سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر برائے زراعت پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سیب کی فصل کو انشورنس کور فراہم کرنے کے لیے موسم پر مبنی فصل انشورنس اسکیم (WBCIS)کے نفاذ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔بدھ کے روز قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اسکیم کے نفاذ سے متعلق تمام ضابطہ جاتی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تاہم، انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہند کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے WBCIS کے قواعد و ضوابط میں نظرثانی کے سلسلے میں موصولہ ہدایات کے بعد اسکیم کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
جاوید ڈار نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے وزارتِ زراعت و کسان بہبود، حکومتِ ہند کی جانب سے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور دستیاب معلومات کے مطابق کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر حکومت حکومتِ ہند کی جانب سے حتمی ہدایات اور مزید رابطے کا انتظار کر رہی ہے۔
وزیر نے یقین دلایا کہ جیسے ہی مرکز کی جانب سے نظرثانی شدہ رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، سیب کی فصل کے لیے موسم پر مبنی انشورنس اسکیم کو فوری طور پر نافذ کردیا جائے گاتاکہ جموں و کشمیر کے میوہ کاشتکاروں کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں