سرینگر/نشاط کے عشبر چوک کے قریب ای رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی۔حکام کے مطابق پیر کی شام عشبر چوک، نشاط کے قریب ایک ای رکشہ زیرِ رجسٹریشن نمبر JK01BE-5707نے سڑک پر چلنے والی ایک خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
حکام نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں رات بھر ان کی حالت تشویشناک رہی۔ تاہم منگل کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھیں۔متوفی خاتون کی شناخت شفیقہ بانوزوجہ مشتاق احمد لون، ساکن عشبر نشاط، کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔