پونچھ/ضلع پونچھ کے لورن علاقے میں بدھ کے روز ریچھ کے حملے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔حکام نےبتایا کہ مذکورہ شخص علاقے میں گھاس کاٹ رہا تھا کہ اچانک ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔
زخمی شخص کو مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے فوری طور پر علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر لورن منتقل کیا، جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ زخمی کی شناخت منگا ڈیکو ،ساکن لورن گاؤں، بٹل کوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مزید ریچھ کے حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔