کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز نگدانار کے جنگلاتی علاقے میں ایک پرانے ٹھکانے کا سراغ لگا کر بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پر ہندوارہ پولیس، راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جسے تباہ کردیا گیا۔ ٹھکانے سے ایک AK-47 رائفل، تین دستی بم، 857 AK راؤنڈز، 192 PIKA راؤنڈز، آٹھ AK میگزین، ایک سائلنسر اور 83 پستول راؤنڈز سمیت دیگر قابلِ اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 232 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔