ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت  2 اکتوبر  2026 کو 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں