ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے قبل ایپل کی نئی ڈیویلپرز کے لیے نئی تجاویز

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون ڈوو کی فروخت کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ڈیویلپرز کو اپنی ایپس اور گیمز نئے ڈیوائس کے لیے بہتر بنانے کی دعوت دی ہے۔

فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بُکنگ 16 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ صارفین کو ڈیوائس کی ڈیلیوری 23 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔ لانچ سے قبل ایپل نے ڈیویلپرز کے لیے ایپس کو ڈیوائس کے مطابق بنانے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور تجاویز بھی جاری کی ہیں۔

ایپل کے مطابق ڈیویلپرز کو اپنی ایپس ایکس کوڈ 27.1 کے ذریعے تیار یا دوبارہ کمپائل کرنا ہوگا۔ یہ ورژن پہلے ہی دستیاب ہے۔

جو ایپس ایکس کوڈ 27.1 کے ساتھ بنائی یا ری کمپائل کی جائیں گی انہیں ایپ اسٹور پر ایک خصوصی بیج کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا، جس سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ ایپ آئی فون ڈوو کے لیے آپٹمائزڈ ہے۔

ڈیویلپرز اب اپنی ایپس اور گیمز ایپ اسٹور کنیکٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل نے ایک نئی شرط بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت اپریل 2027 سے ہر نئی ایپ کے لیے آئی فون ڈوو پر ایپ کا کم از کم ایک اسکرین شاٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں