ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر حجاب میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حجاب کرنا ان کی زندگی کا ایک بڑا مقصد تھا، جسے بالآخر انہوں نے حاصل کر لیا ہے اور اب وہ مستقل طور پر حجاب کریں گی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، جن کا کرن اشفاق نے جواب بھی دیا۔

ایک صارف کے سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے سابق شوہر عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کیلئے نہیں کہا تھا، وہ خود حجاب کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور اس کیلئے رویا بھی کرتی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے اس نئے سفر میں حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں