ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا کانگریس دفتر کے باہر راہل گاندھی کے خلاف احتجاج، پتلا نذرِ آتش،کانگریس کارکنوں کی جوابی نعرے بازی

سرینگر/سرینگر کے پرتاپ پارک میں پیر کے روز بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان نعرے بازی دیکھنے کو ملی، جب بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اُ ن کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔ذرائع کے مطابق پیر کی دوپہر بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکن کانگریس دفتر کے باہر جمع ہوئے اور راہل گاندھی سمیت کانگریس قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے ’’ایک کچوری، دو سموسہ ، راہل گاندھی پر کیا بھروسا‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے اور پرتاپ پارک میں راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کیا۔احتجاج کے دوران اُس وقت صورتحال میں کشیدگی پیدا ہوئی جب کانگریس کارکن اپنے دفتر سے باہر نکل آئے اور بی جے پی کے خلاف جوابی نعرے بازی شروع کر دی۔ کانگریس کارکنوں نے ’’ووٹ چور بی جے پی‘‘ اور ’’بی جے پی مردہ باد‘‘ جیسے نعرے لگائے۔
بی جے پی مظاہرین نے کانگریس پر انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے، جبکہ کانگریس کارکنوں نے جوابی نعرے بازی کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں ’’ووٹ چوری‘‘ کے الزامات پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی محاذ آرائی جاری ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں