ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کترینہ کیف سے لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات کی ملاقات، ویڈیوز وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کی لندن میں منعقدہ تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔ تقریب کے دوران ان کی اداکارہ سے ملاقات اور ساتھ بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جنہیں صارفین کی جانب سے دیکھا جا رہا ہے۔

8 اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب میں لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس شریک ہوئیں۔ ان تمام انفلوئنسرز نے کترینہ کیف کے ساتھ ملاقات کے لمحات کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ تقریب لندن کے معروف بیوٹی ریٹیلر ’اسپیس این کے‘ میں منعقد کی گئی، جہاں ’کے بیوٹی‘ کی مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔ اس کا مقصد برطانوی مارکیٹ میں برانڈ کی موجودگی اور پذیرائی کو نمایاں کرنا تھا۔ کترینہ کیف نے اپنا میک اپ برانڈ 2025 میں برطانیہ میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد یہ تقریب اس مارکیٹ میں برانڈ کی تشہیری سرگرمیوں کا حصہ بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں