ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں

طلبا اور سرکاری ملازمین خوش ہوجائیں، کیونکہ نومبر کے مہینے میں تین چھٹیاں ایک ساتھ آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں 9 نومبر کو مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔ 

اس سال سرکاری کیلنڈر کے تحت یومِ اقبال کی تعطیل پیر کو ہوگی، جبکہ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملیں گی۔

تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث طلبا کو بھی تین روز چھٹیوں کا موقع ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں