ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرتے ہوئے حکام کو عمل درآمد کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داوڑ خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے اور رول 108 کے تحت دونوں ارکان کی حاضری ضروری قرار دے دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر میں ہدایت کی ہے کہ دونوں ارکان کو ہر نشست کے آغاز پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سامنے پیش کیا جائے، اجلاس کے اختتام پر ارکان کو دوبارہ متعلقہ حراست میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد سمیت 7 حکام کو عمل درآمد کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں